پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار سعد قریشی میشا چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
ان کی شادی کا آغاز ڈھولکی کی تقریب سے ہوا جس میں دلہن اور دولہا دونوں نے ایک جیسے رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
دلہن نے پھولوں سے بنے زیورات بھی پہنے۔
سنگیت کے فنکشن میں سعد اور میشا نے معروف ڈیزائنرز کے لباس پہنے۔
اسلام آباد میں منعقد شادی کی تقریب کے لیے دلہن نے سرخ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں سعد نے اپنے نکاح کی خبر شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ دونوں نے 17 اگست 2018 کو منگنی کی تھی۔
خدا اور محبت 2 سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے سعد قریشی نے معروف ڈراموں میں اداکاری کر کے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے ڈرامہ پکار، شادی مبارک، کی جاناں میں کون اور محبت آپ کے قدموں میں جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔