• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع بھارتی شہریت پر خاموش رہنے والے اسٹارز خوف کا شکار ہیں، کبیر خان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم ساز کبیر خان نےمتنازع شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے بارے میں بدستور خاموش رہنے والے بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اُن کی اپنی مرضی ہے ۔ ہم اس طرح کہہ سکتے ہیں انہیں کسی بات کا خوف ہے ۔ ماضی میں جن لوگوں نے لب کشائی کی ہے اُن پر حملے کئے گئے اور کسی نے بھی ان کا دفاع نہیں کیا ۔ کبیر نے کہا کہ اگر آپ حق کیلئے لب کشائی کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے تو انہیں لب کشائی پرمجبور نہیں کرسکتے ۔ شاید اسی لئے کئی نامور اسٹارزنے ابھی تک سی اے اے یا این پی آر یا این آر سی کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

تازہ ترین