کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن 9جنوری جمعرات کو جامعہ انوارالقرآن آدم ٹاؤن نارتھ کراچی میں مولانا فداء الرحمٰن درخواستی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو مولانا فدا الرحمٰن درخواستی کے چھوٹے بھائی مولانا خلیل الرحمن درخواستی کی صدارت میں جامعہ انوارالقرآن میں تعزیتی جلسے کے انتظامات کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا جس میںجمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما قاری محمد عثمان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اجلاس میں تعزیتی جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔