• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدہ، یورپی ممالک وعدے نبھانے میں ناکام، جواد ظریف

نئی دہلی (جنگ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو نبھانے میں ناکام رہے ہیں، ایران اپنی دیانت داری کو ثابت کر چکا ہے لہٰذا اب اسے کچھ اور ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسٹریٹیجک اور دیگر عالمی امور پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے منعقد سالانہ کانفرنس ʼرائے سینا ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد یورپ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہ سکا ۔
تازہ ترین