• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری سے مذاکرات مشکل، لیکن اب بھی ممکن ہیں، ایران

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے عالمی برادری کیساتھ مذاکرات مشکل ہونےکےباوجود اب بھی ممکن ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی وژن پر خطاب میں کہا ہے کہ حکومت جنگ یا محاذآرائی سے بچنے کے لیے روزانہ کی بنیا د پر کام کررہی ہے، عالمی برادری کیساتھ مذاکرات مشکل ہونے کے باوجود اب بھی ممکن ہیں۔

امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کونشانہ بنائے جانے اور بدلے میں ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائےجانے کے بعد سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔

تازہ ترین