• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن انڈر 19 پیسر کی 175 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ورلڈ کپ کے سری لنکا بھارت میچ میں ایسا ریکارڈ بن گیا جسے کوئی تسلیم نہیں کررہا۔ سری لنکن فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا نے اتوار کو کمبرلے میں کھیلے گئے میچ میں 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔ ورلڈ کرکٹ میں تیز ترین گیند کا اعزاز پاکستان کے شعیب اختر کو حاصل ہے جب انہوں نے 2003 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف نیولینڈز میں 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔ 17 سالہ سری لنکن پیسر کی اسپیڈ کو کوئی بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ۔ آئی سی سی نے اس پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔
تازہ ترین