سوال نمبر1۔محترم عابدی صاحب، میرے بیٹے نے Mechanical Engineering میں ڈی۔اے۔ای کیا ہے اس کیلئے بہترین اسپیشلائزیشن کون سی ہو سکتی ہے۔ جس میں اسے آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں۔
(خلیق انجم۔لاہور)
جواب:۔جناب خلیق صاحب، موجودہ مکینیکل انجینئرنگ کے ڈپلومے کے بعد وہ انجینئرنگ کے شعبے میں اپنا کریئر بنا سکتا ہے۔ اگراس نے ڈپلومہ اچھے نمبروں میں پاس کیا ہے تو پاکستان میں گورنمنٹ یا پرائیویٹ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپلائی کرسکتاہے۔ مکینیکل ایک بہت اچھی فیلڈ ہے اور اس میں آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اگر آپ کے بیٹے کا رجحان مکینیکل کے شعبے میں ہی آگے بڑھنے کا ہے تو وہ بیچلر میں مکینیکل انجینئرنگ کا ہی انتخاب کرے۔
سوال نمبر2۔جناب عابدی صاحب، میں نے اکائونٹنگ اور فنانس میں بی۔ایس آنرز کیا ہے۔ اور ماسٹر ز کیلئے میں Peaceاور Conflictاسٹٹدیز کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ کیا یہ میرے لئےصحیح فیصلہ ہوگا یا مجھے اپنی اسپیشلائزیشن کا انتخاب بدلنا چاہئے۔ (شگفتہ بشیر ۔کراچی)
جواب:۔ڈیئر مس شگفتہ، میرے خیال میں اکائونٹنگ اور فنانس ایک بہترین شعبہ ہے۔ اس کی مانگ پاکستان اور بیرون ملک موجود ہے میں نہیں جانتا کہ آپ اپنی اسپیشلائزیشن کا انتخاب اس فیلڈ سے ہٹ کر کیوں کر رہی ہیں۔ Peaceاور Conflictاسٹٹدیز ایک بالکل مختلف شعبہ ہے۔ میں یہ چاہوں گا کہ آپ ماسٹرز اکائونٹنگ اور فنانس کی ابھرتے ہوئے مختلف اسپیشلائزیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
سوال نمبر3۔سر، میں نے Virtual Universityسے MPAکیا ہے مجھے آگے مزید اسپیشلائزیشن کے انتخاب کیلئے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں HRM، مینجمنٹ،بینکنگ ،فنانس اور مارکیٹنگ میں سے کس ایک کا انتخاب کروں۔ (گوہر شیخ ۔لاہور)
جواب:۔گوہر اگر آپ کے نمبرز اچھے ہیں تو بہترین یہ ہے کہ بینکنگ اور فنانس کا انتخاب کریں یا اگر آپ بات چیت میں اچھے ہیں اور آپ کے پاس بہترین اسکلز ہیں اپنی بات منوانے یا قائل کرنے کی تو آپ مارکیٹنگ یا HRMکا انتخاب کرسکتے ہیں۔ مجھےامید ہے کہ آپ اپنا تجزیہ کرتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ کریںگے۔
سوال نمبر4۔ عابدی صاحب، میںنے COMSAT سے مکینیکل انجینئرنگ کیا ہے۔ اور اب میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ماسٹرز میں مینجمنٹ کی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں ۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میرے لئے بہتر کیا ہوگا۔ (محمد گلباز خان۔ ایبٹ آباد)
جواب:۔گلبازمجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی ڈگری ایک اچھے CGPAکے ساتھ مکمل کی ہوگی۔ مینجمنٹ کی ڈگری کا انتخاب کرنے سے پہلے میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کچھ وقت کام کا تجربہ حاصل کریں ،کوشش کریں کہ آپ کو مینجمنٹ کے شعبے میں ملازمت حاصل ہو۔ یا آپ متعلقہ شعبے میں انٹرنشپ کریں اور اس کے بعد آپ ماسٹرز کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔