• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن: جوکوچ، راؤنک، بارٹی اور وزنیاکی کامیاب

آسٹریلین اوپن: جوکوچ، راؤنک، بارٹی اور وزنیاکی کامیاب


آسٹریلین اوپن ٹینس میں نوواک جوکوچ ، مائیلوس راؤنک ،ایشلے بارٹی اور کیرولین وزنیانے اپنے میچز جیت لیے۔

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، سربیا کے نوواک جوکوچ کا سامنا جاپان کے ٹٹسوما آئٹو سے ہوا، جس میں جوکوچ نے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی، ان کی کامیابی کا اسکور چھ۔ایک، چھ۔چار اور چھ۔دو رہا۔

ایک اور میچ میں کینیڈا کے مائیلوس راؤنک نے چلی کے کرسٹیان گرین کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

انہوں نے اپنے حریف کو چھ۔تین، چھ۔چار اور چھ۔دو سے شکست دی۔

خواتین کے مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی اور ایشلے بارٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

تازہ ترین