پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
کنوینر کمیٹی معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 19 ارب 23 کروڑ کی رقم مشکوک طریقے سے نکالنے کا معاملہ سامنے آیا۔