• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات گئے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رات گئے مختلف علاقوں میں ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2نوجوانوں کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون تھانے کی حدود گلشن بہار کالونی گلی نمبر 9میں ڈاکوئوں نےڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25سالہ دائود مشتاق کو زخمی کردیا۔ میٹھادر تھانے کی حدود سٹی ریلوے کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کرکے 25سالہ حمزہ زخمی کردیا،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا۔

تازہ ترین