لاہور( اپنے نامہ نگارسے) حریت رہنماء مشعال ملک نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہو جائے گا اور اس ضمن میں نوجوانوں کا کردارانتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسانی حقوق و اقلیتی امور ڈیپارٹمنٹ پنجاب،ایوان اقبال اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔