• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی مختلف شریانوں میں مسائل ہیں، ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کی مختلف شریانوں میں مسائل ہیں، ڈاکٹر عدنان


سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی مختلف شریانوں میں مسائل ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ لندن کے رائل براپمٹن اسپتال میں نواز شریف کے دل کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے دل کی شریانوں میں مسائل سے متعلق بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلی جمعرات کو نواز شریف کے ٹریٹمنٹ کی تیاری کرلی گئی تھی جبکہ تاہم پھر سابق وزیراعظم کی درخواست پر ٹریٹمنٹ کو ایک ہفتے آگے بڑھایا گیا تھا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف چاہتے تھے کہ ٹریٹمنٹ کے وقت مریم نواز ان کے  ساتھ ہوں جبکہ مریم نواز کو لندن آنے کی اجازت نہ دی گئی، جس کی وجہ سے ٹریٹمنٹ کو مؤخر کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کارڈک کیتھرائیزیشن ان کی زندگی کے لیے اہم ہے جبکہ مریم نواز کو کارڈک انٹروینشن کے دوران والد کے ساتھ ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے کہا کہ کسی بھی تاخیر کے باعث نواز شریف کی صحت پر منفی نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین