• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت اور نابینا ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

پنجاب حکومت اور نابینا ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے


پنجاب حکومت اور مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

وزیر قانون پنجاب نے معذوروں کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے میں سے ایک فیصد کوٹا نابینا افراد کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں نابینا ڈیلی ویجز ملازمین سے مذاکرات کیے جو کامیاب رہے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 634 نابیناڈیلی ویجز ملازمین کو کنٹریکٹ پر منتقل کرنےکا وعدہ کیا تھا، اب تک نصف سے زائد افراد کو تقررنامے مل چکے ہیں، باقی نابینا ملازمین کی کنٹریکٹ پر منتقلی بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔

مطالبات تسلیم کرنے پرنابینا افراد کے نمائندوں نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 

تازہ ترین