• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الحق کینسر سے انتقال کرنے والے تحریک انصاف کے دوسرے بانی رکن

ّّکراچی ( اعظم علی/نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پاکستان کے بانی ارکان میں نعیم الحق دوسرے بانی رکن ہیں جن کا انتقال کینسر کے مرض میں ہوا جبکہ اس سے پہلے بانی رکن احسن رشید بھی کینسر کی وجہ سے انتقال کرچکےہیں، گو کہ کئی ارکان اپنے آپ کو پرانا رکن گردانتے ہیں تاہم عمران خان نے 25 اپریل 1996کو جو جماعت تشکیل دی تھی تحریک انصاف پاکستان سے پہلے اس کا نام سوشو پولیٹکل مومنٹ تھا جس کے سربراہ عمران خان اور بانی ارکان نعیم الحق(مرحوم) احسن رشید (مرحوم) محمود اعوان، مواحد حسین، عمرا ن خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان خان برکی تھے بعد ازاں عامر محمود کیا نی، شاہ محمود قریشی، اکبر ایس خان، عارف علوی ، سعیداللہ نیازی، سید حسن شاہ شامل ہوئے۔

تازہ ترین