• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف مشترکہ احتجاج کیلئے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) سے اتفاق رائے پیدا کرینگے، رانا ثنا اللہ

لاہور(اے این این) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف مشترکہ احتجاج کیلئے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف)سے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ اٹھارہ میں حکومت نے صرف نام تبدیل کرکے ہمارے منصوبے کا افتتاح کیا ہے ،حکومت کے ترجمان اور مشیران بتائیں اس عرصے میں کن کن منصوبوں کو شروع کیا گیا ،حکومتی لوگوں کی سیاسی مخالفین کو سوائے گالیاں دینے کے کوئی کارکردگی نہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اویس لغاری ،عظمیٰ بخاری ، عطا اللہ تارڑ اوردیگر کے ہمراہ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم لاہور آئے تو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا ،عمران خان نے انصاف صحت کارڈ تقسیم کئے لیکن یہ تو ہمارے ہی منصوبے ہیں ،کیا انصاف کارڈ وہی منصوبہ نہیں جسے ہم نے پاکستان صحت کارڈ کے نام سے شروع کیا تھا ۔
تازہ ترین