• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: استعمال شدہ ٹی بیگ پر خوبصورت پینٹنگز

برطانیہ: فنکارہ کی استعمال شدی ٹی بیگ پر خوبصورت پینٹنگز


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس فنکارہ کو ہی دیکھ لیں جس نے استعمال شدہ ٹی بیگز کو کینوس میں تبدیل کر ڈالا۔

میری کٹسن (Marie Kitson) نامی فنکارہ نے استعمال شدہ ٹی بیگز کو سُکھایا اور اُس میں سے چائے کی پتی نکال کر اُن پر یوں رنگ بکھیرے کہ خوبصورت تصاویر بنا ڈالیں۔

میری کٹسن اپنے اس فن کی بنا پر اب تک کئی ٹی بیگز پینٹنگز بنا چکی ہے اور دیکھنے والے اس فن کو بیحد سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین