• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر بھارت کے دورے سے قبل باہوبلی بن گئے

امریکی صدر بھارت کے دورے سے قبل باہوبلی بن گئے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل بھارتی فلم باہو بلی کے ہیرو کی شکل میں اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پیر سے شروع ہونے والے بھارتی دورے سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک وڈیو ری ٹویٹ کی۔

اس ویڈیو میں ٹرمپ کو باہوبلی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے منتظر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ دلی کے بجائے احمد آباد ایئرپورٹ پر اتریں گے جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دارلحکومت ہے۔

احمد آباد ایئرپورٹ آمد کے بعد امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم ایک ساتھ احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے پہنچیں گے جہاں ایک بڑے ہجوم کی آمد بھی متوقع ہے۔

اسٹیڈیم میں ٹرمپ کے داخلے کے لیے بنایا گیا انٹری پوائنٹ کا اسٹرکچر تیز ہواؤں کے باعث گرگیا۔

اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد دونوں آگرہ جا کر تاج محل دیکھیں گے جسے مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوب ملکہ ممتاز محل کے لیے تعمیر کرایا تھا، اس کے بعد دونوں دہلی پہنچیں گے۔

بھارت کے لیے روانگی سے قبل امریکی صدر نے بھارتی فلم باہوبلی-ٹو کی ایک تبدیل شدہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو باہوبلی بنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اس ویڈیو کلپ میں موجود ہیں۔

ویڈیو کلپ میں ٹرمپ کو مسکراتے ہوئے کبھی رتھ پر بیٹھے اور کبھی تلوار چلاتے دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین