امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر نئی دلی میں انتہا پسندی کی آگ بھڑک اٹھی۔
مودی سرکار کے حامی آپے سے باہر ہوگئے ، کئی علاقوں میں شہریت کے کالے قوانین کے مخالفین پر پتھر برسائے اوردکانوں کو آگ لگادی۔
انتہا پسندوں کے ساتھ پولیس والے بھی پتھر مارنے میں شامل ہوگئے جبکہ فائرنگ میں ایک پولیس اہل کار ہلاک ہوگیا ۔
بھارتی صحافی برکھا دت اور سیاست دان اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے رہنما کپِل مشرا کے نفرت انگیز بیان کو خراب صورت حال کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے بی جے پی رہنما کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔
بی جے پی رہنما کپل مشرا نے ایک روز پہلے مظاہرین کو دھمکی دی تھی کہ تین روز میں رکاوٹیں ختم کردیں ورنہ پولیس کی بھی نہیں سنیں گے۔