امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارت میں خطاب کے دوران بھارتی شخصیات اور مقامات کا نام لیتے ہوئے بہت مشکل پیش آئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی شخصیات کا نام تک صحیح نہ لے سکے، جس بھارتی کی تعریف کی اس کا نام ادا نہ کر سکے۔
اپنی تقریر کے دوران امریکی صدر بھارتی کھلاڑیوں کے نام بھی غلط لیتے رہے، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو سوچن اور ویرات کوہلی کو ویروٹ کھولی کہہ دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد میں اپنی تقریر کے دوران بھارتی ریاست کے صدر مقام احمد آباد کو اماں باد کہتے رہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت کے شہر احمد آباد پہنچے۔
امریکی صدر اپنی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، امریکی کابینہ کے سینیئر ارکان کے وفد کے ساتھ احمد آباد پہنچے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کل نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جس میں تجارت، سیکیورٹی سمیت 5 مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔