• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیکون اور چائے والے کے بیٹے: ٹرمپ و مودی کی بناوٹی خوش مزاجی

نئی دہلی(اے ایف پی) ٹائیکون اور چائے والے کے بیٹے ٹرمپ و مودی کی بناوٹی خوش مزاجی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان بہت کچھ مشترک، دونوں ہی قوم پرستی کی ایجنڈے پر عمل پیراہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق وہ بہت مختلف پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پراپرٹی ٹائیکون جبکہ نریندر مودی چائے والے کے بیٹے ہیں، دونوں ہی رہنمائوں کو اپنے اپنے ملک میں دائیں بازو کے قوم پرستوں کی جانب سے پیار کیا جاتا ہے جو کہ ان دونوں میں مماثلت رکھتا ہے۔ واشنگٹن سے چلنےوالے ولسن سینٹر کے ماہرمائیکل کوگل مین نے کہاہےکہ بہت کچھ ایسا ہے جو دونوں رہنمائوں کے درمیان مشترک ہے،دونوں ہی قوم پرستی کے تحفظ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مودی اور ٹرمپ نے اپنی دوستی کو دونوں ممالک کے مابین بناوٹی قربت قائم کرنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ وہ تجارت اور دفاع کے سلسلے میں جاری کشیدگی سے دوچار ہیں۔

تازہ ترین