آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا

ماہرہ خان، ایمن خان اور ماورا حسین کے بعد عائزہ خان کے بھی انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نےانسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

اِس سے قبل عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ماہرہ خان کے بعد ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ بنی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

ایمن خان کے بعد اِس دوڑ میں تیسرا نام پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ہے۔

دوسری جانب عائزہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو سیشن کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

عائزہ خان نے اپنی اِن تصاویر میں سے ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا سب سے پسندیدہ شاٹ ہے۔‘

View this post on Instagram

One of my favorite shot by @guddushani

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


اِس تصویر میں عائزہ خان نے اپنے سر پر نارنجی اور سفید رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ کچھ سوچ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید