• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال میں فائرنگ سے نوجوان بہن بھائی قتل

چکوال میں فائرنگ سے نوجوان بہن بھائی قتل


پنجاب کے شہر چکوال میں نوجوان بہن بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

دونوں بہن بھائی کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے کالج جا رہے تھے۔

فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تحصیل کلرکہار میں آج صبح نوجوان بہن بھائی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتولین کی شناخت 17سالہ شمائل نصیر اور 16سالہ منیزہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں بہن بھائی کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے کامرس کالج کلرکہار جا رہے تھے۔

کلرکہار پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیےٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین