• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، خواتین کو مساج پارلر مسقط بھیجنے والے دو انسانی اسمگلر گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز جو خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر خلیجی ممالک میں جسم فروشی کے لیے بھیجتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلرز بھائی ذیشان اصغر اور ارسلان اصغر کو ڈرامائی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے انسٹاگرام پر چیٹنگ کرتے ہوئے دو خواتین کو عمان میں بیوٹی پارلر میں ملازمت کا جھانسہ دیا۔
تازہ ترین