اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر شہری کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دوران امیگریشن مسافر کا اٹلی کا ریزیڈیشنل پرمٹ مشکوک نکلا، جس کے بعد ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا نام محمد ندیم بتایا جاتا ہے اور وہ جہلم کا رہائشی ہے جو ترکی جارہا تھا۔
حکام کی جانب سے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔