• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: پہلے ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان


سعودی حکام نے ریاست میں پہلے خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے انقعاد کا اعلان کردیا۔

سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن نے اس ٹورنامنٹ کا اعلان چیئرمین شہزادہ خالد بن ولید کی موجودگی میں کیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں 17 برس اور اس سے بڑی عمر کی لڑکیاں شرکت کرسکیں گی جبکہ یہ میچز ریاست کے تین شہروں ریاض، جدہ، اور دمام میں کھیلے جائیں گے۔

حکام کی جانب سے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ سعودی ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔

شہزادہ خالد بن ولید نے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسپورٹس آرگنائزیشن نے یہ بڑا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس کی بدولت سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے’۔