آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان سٹیزن پورٹل پر47424شکایات موصول، 43808 حل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پاکستان سٹیزن پورٹل پرراولپنڈی ضلع کے62مختلف اداروں کے بارے اب تک47ہزار4سو24شکایات موصول ہوچکی ہیں۔جن میں سے43ہزار 808کو حل کیا جاچکاہے۔2625پر کام جاری ہے۔991نئی شکایات ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس بارے موصول شکایات 845ہیں اب تک 299حل ہوسکی ہیں۔میونسپل و انتظامی اداروں میں سب سے زیادہ شکایات سی او ایم سی آر کے بارے ہوئی جو 5274تھیں جس میں سے اب تک 4700حل ہوئی ہیں۔دوسرے نمبر پر واسا 5068حل شدہ 4679 زیر التوا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کے پورٹل پر 3943حل شدہ،3802 زیر التوا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او کےپورٹل پر 2515حل شدہ 2340 زیر التوا،پولیس گروپ میں سب سے زیادہ شکایات سی پی او آفس کےبارے میں تھیں 7812حل شدہ 7805 زیر التوا،سی ٹی او 2208حل شدہ2107 زیر التوا،ایس پی پوٹھوہار 1052حل شدہ748 زیر التوا،ایس پی راول 731حل شدہ482 زیر التوا،ایس پی صدر 609 حل شدہ490 زیر التوا،ایس ایس پی آپریشن 13 شکایات میں سے 7حل ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد سے مزید