• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل آئندہ نسلوں کیلئے زہر قاتل ہے ، خیر اللہ حواری

پشاور (لیڈی رپورٹر)اساتذہ برادری نےنقل کی روک تھام میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے نقل کوآئندہ نسلوںکیلئے زہر قاتل قرار دیا ہے ان خیالا ت کا اظہار تنظیم اساتذہ خیبر پختونخواہ کے صدر خیر اللہ حواری نے اساتذہ پر مشتمل وفد کی سربراہی کرتے ہوئے چیئرمین پشاور بورڈ قیصر عالم خان سےایک ملاقات میں کیا انکے ہمراہ تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کے صدر سکندر خان یوسفزئی،ضلع چارسدہ کے صدر جمیل الرحمان درانی، نائب صدر عبدالرحمان نستہ اور ضلعی سیکرٹری صابر جان شامل تھے انہوں نے کہا کہ نقل عقل کی دشمن اور بچوں کی تباہی کا باعث ہے.اسکی بیخ کنی جہادی جذبے سے کریں گے. اس موقع پر چئرمین بورڈ نے اساتذہ برادری کی کاوش کو سراہا۔
تازہ ترین