کوئی خوب دوڑا توکوئی گدھوں کی طرح میدان ہی چھوڑ کر بھاگ نکلا۔گھوڑوں کی ریس کے بارے میں تو اکثر آپ نے سُنا ہو گا لیکن اب گدھے بھی ریس میں حصہ لیتے نظرآتے ہیں۔
سربیا میں منعقد ہونے والی سالانہ ریس کے شرکاء گدھوں پر سوار ہو کر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔اس دلچسپ مقابلے میں کسی گدھے نے تو خوب تیز دوڑ لگائی اور اپنے مالک کو ریس جتانے میں کوئی کثر نہ چھوڑی۔
تاہم کچھ گدھے تو ایسے بھی تھے کہ ریس شروع ہوتے ہی میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے۔روایتی شیفرڈز ڈے کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس کے شرکاء اور حاضرین بھرپور لطف اٹھاتے نظر آئے جبکہ جیتنے والے گدھے کو انعام سے بھی نوازا گیا۔