• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، بلاول بھٹو نے 4 اہم کمیٹیاں بنادیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار اہم کمیٹیاں بنادی ہیں۔ کمیٹیوں کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے اقتصادی، آگاہی اور ریلیف کی سرگرمیوں سے متعلق کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کورونا وائرس پر قومی بیانئے کی تشکیل کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل پر پی پی پی کی اقتصادی کمیٹی کام کرے گی جس میں سید نوید قمر، میاں رضا ربانی، چوہدری منظور اور شازیہ مری شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کمیٹی میں شیری رحمان، نفیسہ شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ناصر شاہ شامل ہیں۔

امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، چوہدری یاسین، تاج حیدر اور اسلام الدین شیخ شامل ہیں جبکہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین