کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ انھوں نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں رہی ہیں، اس لئےجب تک کورونا ٹیسٹ رپورٹ نہیں آجاتی میں قرنطینہ میں رہوں گا۔