چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میر شکیل الرحمٰن کی کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جھوٹے مقدمے میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف کو گرفتار کرلیا تھا۔
اس گرفتاری کی سیاسی، صحافتی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے جبکہ ان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔