• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ،دبئی میں گھوڑوں کا عالمی مقابلہ ملتوی


کورونا وائرس کے خدشات کے پیش ِنظر دبئی میں منعقد ہونے والا گھوڑوں کی ریس کا عالمی مقابلہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔

دبئی ورلڈ کپ کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب گھوڑوں کی ریس کا عالمی مقابلہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے اب تک 198 افراد متاثر ہوچکے ہیں  ۔