آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بابراعظم کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ تھا، ڈین جونز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کےکوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت یا ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹی20ورلڈ کپ کےسیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلیے درخواست نہیں دوں گا۔ڈین جونز دو بار پاکستانی کوچنگ کے لئے درخواست دے چکے ہیں دونوں بار انہیں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان بہتر نتائج کیلیے نوجوان بیٹسمین سے پی ایس ایل کے دوران بات ہوتی رہی۔

اسپورٹس سے مزید