• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا،آئی سی یوکا چارج میڈیکل یونیورسٹیز کے پروفیسرزکو دینے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لئے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈز کا چارج میڈیکل یونیورسٹیز کے پروفیسرز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، پروفیسرز کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔ اس ضمن میں صوبائی محکمہ صحت نے تمام طبی جامعات کے وائس چانسلرز کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر اپنی یونیورسٹی کے پروفیسر سے سینئر رجسٹرار تک کی ڈیوٹیاں جامعات سے منسلک اسپتالوں میں قائم کورونا وائرس کے مختص وارڈ میں لگائیں ۔
تازہ ترین