• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر کنٹرول مقبو ضہ کشمیر کی سا بق وزیر اعلیٰ اورپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، جو پی ایس اے کے تحت نظر بند ہیں، کو منگل کے روز سب جیل ٹرانسپورٹ یارڈ سری نگر سے انکی رہائش واقع گپکار روڈ منتقل کیا گیا تاہم ان کی نظر بندی جاری رہے گی اور ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ایک حکمنامے کے مطابق محبوبہ مفتی کو انکی سرینگر کے گھپکار میں سرکاری رہائش ʼفئیر ویوʼ منتقل کیا ہے اور اسے سب جیل قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 وبا کے پھیلاو اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین