• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے پہلا فوجی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا


ایران نے ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ مدار پر بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو سطح زمین سے 425 کلو میٹر کی دوری پر مدار میں چکر لگا رہا ہے۔

صحرائی علاقے سے قصد لانچرز کے ذریعے سطح زمین کے قریب مدار میں پہلا ملٹری سٹیلائٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ’’نور‘‘ نامی ملٹری سٹیلائٹ کو پاسداران انقلاب نے مدار میں بھیجا اور اس موقع پر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

یہ ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ ہے جو مدار تک پہنچا۔