• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا معاملہ، وفاقی حکومت نے شدید مایوس کیا ، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کےاقدامات نے شدید مایوس کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیا ن میں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ٹی وی پر زہر آلود بیانات نےمایوسی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری قوم کی سب سےبڑی غلطی ہیں، اوراللہ ہم سب کو ان کےفیصلوں اور اعمال سے محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب روزانہ کی بنیاد پر سندھ میں کورونا کی 24گھنٹوں پر مشتمل صورتحال سے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ جے ذریعے عوام کو آگاہ رکھتے ہیں۔


تازہ ترین