رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، رکن سندھ اسمبلی نے رپورٹ مثبت آنے کےبعد گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ایم پی اے نے گزشتہ روز اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی۔
رپورٹ مثبت آنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی اور ڈاکٹر کے مشورے سے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں قرنطینہ اختیار کرلیا۔
ایک ویڈیو بیان میں رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔