• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار کے قریب کار اور ٹرالر کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے مطابق وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کار کے تصادم میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کار سوار افراد کراچی سے پشین جارہے تھے۔

تازہ ترین