• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار قتل کیس میں پولیس افسر کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس میں گرفتار پولیس انسپکٹر طارق محمود کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس میں گرفتار پولیس انسپکٹر طارق محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزم کی جانب سے طبی وجوہات پر ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرے موکل کی طبیعت نا ساز ہے جس کا علاج جیل اسپتال میں موجود نہیں ہے ۔ مدعی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی جانب سے اس سے قبل بھی اسی بنیاد پر درخواست ضمانت جمع کرائی تھی جو عدالت نے میرٹ پر مسترد کردی تھی ۔ استدعا ہے کہ ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

تازہ ترین