• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، بیکری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 2 بھائی زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں پیر اور منگل کی شب بیکری میں گیس سلنڈر دھماکےسے 2 بھائی زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ پورا علاقہ گونج اٹھا اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، بیکری کے باہر کھڑی گاڑیوں اور نصب پی ایم ٹی کو بھی نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق ڈ یفنس فیز ٹو میں سحری سے قبل زوردار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے، اطلاع ملنے پر پولیس،رینجرز اور متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے،پولیس کے مطابق دھماکا بیکری کے اندر گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں 2بھائی معمولی زخمی ہوئے،ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

تازہ ترین