• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 12 اموات آج ہوئیں، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث12 اموات ہوئی ہیں جو پوری کورونا ایمرجنسی میں سب سے زیادہ ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وباء کے مزید 53مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 53 صحتیاب ہونے والے مریضوں کے برعکس 358 نئے کیسز آنا پریشان کن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2578 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ابھی تک کیے گئے ٹیسٹ کی کُل تعداد 54377 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں کُل کیسز کی تعداد 6053 ہوگئی ہے، اب تک 1222 مریض صحتیاب ہوئے، جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے، جبکہ مزید 12 اموات کے ساتھ اموات کی کل تعداد 112 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 4721 مریض زیرعلاج ہیں، 3473 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 741 مریض آئیسولیشن مراکز اور 505 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی کراچی میں 72، ضلع شرقی میں 62 اورضلع غربی میں 58کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں، ضلع وسطی میں 45، کورنگی میں 32 اور ملیر میں 15 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے سندھ کے دیگر شہروں کے حوالے سے بتایا کہ وہاں نئے کیسز کی تعداد 58 ہے جس میں شکارپور میں 34، دادو میں6، حیدرآباد میں5، سانگھڑ میں 4 اور سکھر میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیکب آباد میں 2، جامشورو، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ میں ایک ایک کیسز سامنے آئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والے43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی، 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال تھی، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان تھی اور 9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں۔

تازہ ترین