پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج جاری ہے۔
لاہور میں ڈیوس روڈ پر کئی ہفتوں سے احتجاجی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے۔
سینئر صحافیوں اور وکلاء نمائندوں نے احتجاج میں شرکت کر کے میر شکیل الرحمٰن اور جنگ اور جیو گروپ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر مقررین نے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف نجی پراپرٹی کا کیس بنانے کی شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری میڈیا کی آزاد آواز دبانے کی کوشش ہے۔