جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
پشاور میں ہونے والے اس مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ کو سچ اور حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔