پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ صوبے میں گڈ گورننس کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کورونا وبا سے نمٹنے اور ضروری ساز و سامان کی خریداری کے لیے 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت فنانشنل ڈسپلن کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کر کے نئی ضمنی گرانٹس کے اجراء سے روک دیا۔