• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایس ایچ او سمیت 3 پولیس ملازمین کورونا کا شکار

لاہور کے تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس کے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس ملازمین کورونا وائرس کے شکار ہو گئے، تینوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر سید غضنفر علی کے مطابق ایس ایچ او سٹی رائیونڈ ثقلین شاہ سب سے پہلے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے، اس کے بعد چوکی انچارج حیدر علی کو قائم مقام ایس ایچ او لگایا گیا، دوسرے دن وہ بھی کورونا کا شکار ہو گئے، پھر نائب محرر کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ رائیونڈ پولیس کے دیگر اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین