اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،ان کی بیٹی اوربیٹے کاکورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آ یاہے۔اسپیکر نےایک ٹویٹ میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ میری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں ۔ دعا کی در خواست ہے ۔ در یں اثنا ءچیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اسدقیصر کو فون کرکے انکی اور انکے اہل خانہ کی خیریت دریافت کیاور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،سپیکر نے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ادھرڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاکا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔