سندھ میں آج 12 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا اور اس دوران وہ کاروبار بھی بند رہیں گے جنہیں استثنا حاصل ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور مساجد میں زیادہ سے زیادہ 5 افراد نماز جمعہ ادا کرسکیں گے باقی لوگ گھر میں نماز ادا کریں۔
اس دوران گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا جائے گا اور عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر کی تمام مارکیٹس، دکانیں، اسٹورز اور کھانے پینے کے ٹھیلے بند رہیں گے اور ہر قسم کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔
سندھ حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔