• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع


سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث پروازیں بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی تقریباً ایک ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں میں عمرہ زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ان کا اب پی آئی اے کے  ذریعے وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

آج صبح پی آئی اے کی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی ہے۔

جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے پرواز چلانے پر پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین