سندھ کی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کے خطرہ کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں فصلوں پر ٹڈیاں 15 مئی کے بعد بڑا حملہ کرسکتی ہیں، 6 مارچ کو صوبے میں اسپرے کے لئے درخواست کی گئی تھی، لیکن یقین دہانی کے باوجود کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں وزیراعظم کو مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جلد فصلوں پر اسپرے نہیں کیا گیا تو فصلوں کو نقصان ہوگا۔
انہوں نے خط میں وزیراعظم کو عالمی ادارہ خوراک کے ان خدشات سے بھی آگاہ کیا جس کے مطابق ٹڈی دل کا حملہ گزشتہ سال سے زیادہ ہوگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔